30/Mar/2019
News Viewed 3136 times
صوفی شاعر شاہ حسین عرف حضرت مادھو لعل حسین کے عرس مبارک کی تیاریاں مکمل آج سے شہر بھر میں میلا چراغاں منایا جائے گا۔
ملک بھر سے ماننے والوں کی دربار شریف پر آمد شروع ہو گئی ہے جس پرمحکمہ اوقاف کی طرف سے دراربار پر آنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ۔
مزید پڑھیں:پانچویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید پڑھیں:آٹھویں کلاس کا رزلٹ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
دربارکی اندرونی اور بیرونی طرف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔عرس مبارک 3روز تک چلتا ہے جس پر پنجاب حکومت کی طرف سے کیے گئے پولیس کے سخت انتظامات سے شہر میں امن قائم کیا جائے گا۔اس سے قبل عرس مبارک کو شالیمار باغ کے اندر منایا جاتا تھا لیکن گزشتہ حکومتوں نے عرس کو دربا کے اندر منانے کا حکم دیا۔اس موقع پر شہر کے کئی علاقوں میں چھٹی بھی منائی جاتی ہے عرس مبارک مادھو لعل حسین پنجاب کی ثقافتوں کا ایک حصہ ہے جسے موسم بہار میں منایا جاتا ہے۔